11 اکتوبر، 2026، 11:21 AM

ریاض ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ، امریکی شہری سمیت 12 ہلاک، 300 سے زائد زخمی

ریاض ایئرپورٹ پر یمنی فوج کا حملہ، امریکی شہری سمیت 12 ہلاک، 300 سے زائد زخمی

سعودی حکام کے مطابق یمنی مسلح افواج کے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یمنی مسلح افواج کے حملے کے بعد ریاض آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے مقامات کی طرف موڑ دیا اور ایئرپورٹ کی تمام سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردیں۔

آج صبح ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔

سعودی حکام کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی شہری شامل ہے۔

ریاض میں امریکی سفارت خانے نے حملے سے آگاہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے ریاض کے تمام اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس دوران طلبہ کی تعلیم آن لائن جاری رہے گی۔

News ID 1942031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha